At-Tin( التين)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Tahir ul Qadri(طاہر القادری)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ وَالتّينِ وَالزَّيتونِ(1)
انجیر کی قَسم اور زیتون کی قَسم،(1)
وَطورِ سينينَ(2)
اور سینا کے (پہاڑ) طور کی قَسم،(2)
وَهٰذَا البَلَدِ الأَمينِ(3)
اور اس امن والے شہر (مکہ) کی قَسم،(3)
لَقَد خَلَقنَا الإِنسٰنَ فى أَحسَنِ تَقويمٍ(4)
بیشک ہم نے انسان کو بہترین (اعتدال اور توازن والی) ساخت میں پیدا فرمایا ہے،(4)
ثُمَّ رَدَدنٰهُ أَسفَلَ سٰفِلينَ(5)
پھر ہم نے اسے پست سے پست تر حالت میں لوٹا دیا،(5)
إِلَّا الَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُم أَجرٌ غَيرُ مَمنونٍ(6)
سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ان کے لئے ختم نہ ہونے والا (دائمی) اجر ہے،(6)
فَما يُكَذِّبُكَ بَعدُ بِالدّينِ(7)
پھر اس کے بعد کون ہے جو آپ کو دین (یا قیامت اور جزا و سزا) کے بارے میں جھٹلاتا ہے،(7)
أَلَيسَ اللَّهُ بِأَحكَمِ الحٰكِمينَ(8)
کیا اﷲ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے،(8)