At-Takathur( التكاثر)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Tahir ul Qadri(طاہر القادری)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ أَلهىٰكُمُ التَّكاثُرُ(1)
تمہیں کثرتِ مال کی ہوس اور فخر نے (آخرت سے) غافل کر دیا،(1)
حَتّىٰ زُرتُمُ المَقابِرَ(2)
یہاں تک کہ تم قبروں میں جا پہنچے،(2)
كَلّا سَوفَ تَعلَمونَ(3)
ہرگز نہیں! (مال و دولت تمہارے کام نہیں آئیں گے) تم عنقریب (اس حقیقت کو) جان لو گے،(3)
ثُمَّ كَلّا سَوفَ تَعلَمونَ(4)
پھر (آگاہ کیا جاتا ہے:) ہرگز نہیں! عنقریب تمہیں (اپنا انجام) معلوم ہو جائے گا،(4)
كَلّا لَو تَعلَمونَ عِلمَ اليَقينِ(5)
ہاں ہاں! کاش تم (مال و زَر کی ہوس اور اپنی غفلت کے انجام کو) یقینی علم کے ساتھ جانتے (تو دنیا میں کھو کر آخرت کو اس طرح نہ بھولتے)،(5)
لَتَرَوُنَّ الجَحيمَ(6)
تم (اپنی حرص کے نتیجے میں) دوزخ کو ضرور دیکھ کر رہو گے،(6)
ثُمَّ لَتَرَوُنَّها عَينَ اليَقينِ(7)
پھر تم اسے ضرور یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے،(7)
ثُمَّ لَتُسـَٔلُنَّ يَومَئِذٍ عَنِ النَّعيمِ(8)
پھر اس دن تم سے (اﷲ کی) نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا (کہ تم نے انہیں کہاں کہاں اور کیسے کیسے خرچ کیا تھا)،(8)