Al-Zalzalah( الزلزلة)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Tahir ul Qadri(طاہر القادری)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ إِذا زُلزِلَتِ الأَرضُ زِلزالَها(1)
جب زمین اپنے سخت بھونچال سے بڑی شدت کے ساتھ تھرتھرائی جائے گی،(1)
وَأَخرَجَتِ الأَرضُ أَثقالَها(2)
اور زمین اپنے (سب) بوجھ نکال باہر پھینکے گی،(2)
وَقالَ الإِنسٰنُ ما لَها(3)
اور انسان (حیران و ششدر ہو کر) کہے گا: اسے کیا ہوگیا ہے،(3)
يَومَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخبارَها(4)
اس دن وہ اپنے حالات خود ظاہر کر دے گی،(4)
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوحىٰ لَها(5)
اس لئے کہ آپ کے رب نے اس کے لئے تیز اشاروں (کی زبان) کو مسخر فرما دیا ہوگا،(5)
يَومَئِذٍ يَصدُرُ النّاسُ أَشتاتًا لِيُرَوا أَعمٰلَهُم(6)
اس دن لوگ مختلف گروہ بن کر (جدا جدا حالتوں کے ساتھ) نکلیں گے تاکہ انہیں ان کے اَعمال دکھائے جائیں،(6)
فَمَن يَعمَل مِثقالَ ذَرَّةٍ خَيرًا يَرَهُ(7)
تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا،(7)
وَمَن يَعمَل مِثقالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ(8)
اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے (بھی) دیکھ لے گا،(8)