Al-Inshiqaq(الانشقاق)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Tahir ul Qadri(طاہر القادری)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ إِذَا السَّماءُ انشَقَّت(1)
جب (سب) آسمانی کرّے پھٹ جائیں گے،(1)
وَأَذِنَت لِرَبِّها وَحُقَّت(2)
اور اپنے رب کا حکمِ (اِنشقاق) بجا لائیں گے اور (یہی تعمیلِ اَمر) اُس کے لائق ہے،(2)
وَإِذَا الأَرضُ مُدَّت(3)
اور جب زمین (ریزہ ریزہ کر کے) پھیلا دی جائے گی،(3)
وَأَلقَت ما فيها وَتَخَلَّت(4)
اور جو کچھ اس کے اندر ہے وہ اسے نکال باہر پھینکے گی اور خالی ہو جائے گی،(4)
وَأَذِنَت لِرَبِّها وَحُقَّت(5)
اور (وہ بھی) اپنے رب کا حکمِ (اِنشقاق) بجا لائے گی اور (یہی اِطاعت) اُس کے لائق ہے،(5)
يٰأَيُّهَا الإِنسٰنُ إِنَّكَ كادِحٌ إِلىٰ رَبِّكَ كَدحًا فَمُلٰقيهِ(6)
اے انسان! تو اپنے رب تک پہنچنے میں سخت مشقتیں برداشت کرتا ہے بالآخر تجھے اسی سے جا ملنا ہے،(6)
فَأَمّا مَن أوتِىَ كِتٰبَهُ بِيَمينِهِ(7)
پس جس شخص کا نامۂ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا،(7)
فَسَوفَ يُحاسَبُ حِسابًا يَسيرًا(8)
تو عنقریب اس سے آسان سا حساب لیا جائے گا،(8)
وَيَنقَلِبُ إِلىٰ أَهلِهِ مَسرورًا(9)
اور وہ اپنے اہلِ خانہ کی طرف مسرور و شاداں پلٹے گا،(9)
وَأَمّا مَن أوتِىَ كِتٰبَهُ وَراءَ ظَهرِهِ(10)
اور البتہ وہ شخص جس کا نامۂ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا،(10)
فَسَوفَ يَدعوا ثُبورًا(11)
تو وہ عنقریب موت کو پکارے گا،(11)
وَيَصلىٰ سَعيرًا(12)
اور وہ دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا،(12)
إِنَّهُ كانَ فى أَهلِهِ مَسرورًا(13)
بیشک وہ (دنیا میں) اپنے اہلِ خانہ میں خوش و خرم رہتا تھا،(13)
إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَن يَحورَ(14)
بیشک اس نے یہ گمان کر لیا تھا کہ وہ حساب کے لئے (اللہ کے پاس) ہرگز لوٹ کر نہ جائے گا،(14)
بَلىٰ إِنَّ رَبَّهُ كانَ بِهِ بَصيرًا(15)
کیوں نہیں! بیشک اس کا رب اس کو خوب دیکھنے والا ہے،(15)
فَلا أُقسِمُ بِالشَّفَقِ(16)
سو مجھے قَسم ہے شفق (یعنی شام کی سرخی یا اس کے بعد کے اُجالے) کی،(16)
وَالَّيلِ وَما وَسَقَ(17)
اور رات کی اور ان چیزوں کی جنہیں وہ (اپنے دامن میں) سمیٹ لیتی ہے،(17)
وَالقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ(18)
اور چاند کی جب وہ پورا دکھائی دیتا ہے،(18)
لَتَركَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ(19)
تم یقیناً طبق در طبق ضرور سواری کرتے ہوئے جاؤ گے،(19)
فَما لَهُم لا يُؤمِنونَ(20)
تو انہیں کیا ہو گیا ہے کہ (قرآنی پیشین گوئی کی صداقت دیکھ کر بھی) ایمان نہیں لاتے،(20)
وَإِذا قُرِئَ عَلَيهِمُ القُرءانُ لا يَسجُدونَ ۩(21)
اور جب ان پر قرآن پڑھا جاتا ہے تو (اللہ کے حضور) سجدہ ریز نہیں ہوتے،(21)
بَلِ الَّذينَ كَفَروا يُكَذِّبونَ(22)
بلکہ کافر لوگ (اسے مزید) جھٹلا رہے ہیں،(22)
وَاللَّهُ أَعلَمُ بِما يوعونَ(23)
اور اللہ (کفر و عداوت کے اس سامان کو) خوب جانتا ہے جو وہ جمع کر رہے ہیں،(23)
فَبَشِّرهُم بِعَذابٍ أَليمٍ(24)
سو آپ انہیں دردناک عذاب کی بشارت دے دیں،(24)
إِلَّا الَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُم أَجرٌ غَيرُ مَمنونٍ(25)
مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے ہیں ان کے لئے غیر منقطع (دائمی) ثواب ہے،(25)