Al-Falaq( الفلق)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Tahir ul Qadri(طاہر القادری)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ قُل أَعوذُ بِرَبِّ الفَلَقِ(1)
آپ عرض کیجئے کہ میں (ایک) دھماکے سے انتہائی تیزی کے ساتھ (کائنات کو) وجود میں لانے والے رب کی پناہ مانگتا ہوں،(1)
مِن شَرِّ ما خَلَقَ(2)
ہر اس چیز کے شر (اور نقصان) سے جو اس نے پیدا فرمائی ہے،(2)
وَمِن شَرِّ غاسِقٍ إِذا وَقَبَ(3)
اور (بالخصوص) اندھیری رات کے شر سے جب (اس کی) ظلمت چھا جائے،(3)
وَمِن شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِى العُقَدِ(4)
اور گرہوں میں پھونک مارنے والی جادوگرنیوں (اور جادوگروں) کے شر سے،(4)
وَمِن شَرِّ حاسِدٍ إِذا حَسَدَ(5)
اور ہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے،(5)