At-Tin( التين)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Abul A'ala Maududi(ابوالاعلی مودودی)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ وَالتّينِ وَالزَّيتونِ(1)
قسم ہے انجیر اور زیتون کی(1)
وَطورِ سينينَ(2)
اور طور سینا کی(2)
وَهٰذَا البَلَدِ الأَمينِ(3)
اور اِس پرامن شہر (مکہ) کی(3)
لَقَد خَلَقنَا الإِنسٰنَ فى أَحسَنِ تَقويمٍ(4)
ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا(4)
ثُمَّ رَدَدنٰهُ أَسفَلَ سٰفِلينَ(5)
پھر اُسے الٹا پھیر کر ہم نے سب نیچوں سے نیچ کر دیا(5)
إِلَّا الَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُم أَجرٌ غَيرُ مَمنونٍ(6)
سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے(6)
فَما يُكَذِّبُكَ بَعدُ بِالدّينِ(7)
پس (اے نبیؐ) اس کے بعد کون جزا و سزا کے معاملہ میں تم کو جھٹلا سکتا ہے؟(7)
أَلَيسَ اللَّهُ بِأَحكَمِ الحٰكِمينَ(8)
کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟(8)