At-Takathur( التكاثر)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Abul A'ala Maududi(ابوالاعلی مودودی)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ أَلهىٰكُمُ التَّكاثُرُ(1)
تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے(1)
حَتّىٰ زُرتُمُ المَقابِرَ(2)
یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہو(2)
كَلّا سَوفَ تَعلَمونَ(3)
ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا(3)
ثُمَّ كَلّا سَوفَ تَعلَمونَ(4)
پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا(4)
كَلّا لَو تَعلَمونَ عِلمَ اليَقينِ(5)
ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا)(5)
لَتَرَوُنَّ الجَحيمَ(6)
تم دوزخ دیکھ کر رہو گے(6)
ثُمَّ لَتَرَوُنَّها عَينَ اليَقينِ(7)
پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے(7)
ثُمَّ لَتُسـَٔلُنَّ يَومَئِذٍ عَنِ النَّعيمِ(8)
پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی(8)