Ash-Shams( الشمس)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Abul A'ala Maududi(ابوالاعلی مودودی)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ وَالشَّمسِ وَضُحىٰها(1)
سورج اور اُس کی دھوپ کی قسم(1)
وَالقَمَرِ إِذا تَلىٰها(2)
اور چاند کی قسم جبکہ وہ اُس کے پیچھے آتا ہے(2)
وَالنَّهارِ إِذا جَلّىٰها(3)
اور دن کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) نمایاں کر دیتا ہے(3)
وَالَّيلِ إِذا يَغشىٰها(4)
اور رات کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) ڈھانک لیتی ہے(4)
وَالسَّماءِ وَما بَنىٰها(5)
اور آسمان کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے قائم کیا(5)
وَالأَرضِ وَما طَحىٰها(6)
اور زمین کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے بچھایا(6)
وَنَفسٍ وَما سَوّىٰها(7)
اور نفس انسانی کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے ہموار کیا(7)
فَأَلهَمَها فُجورَها وَتَقوىٰها(8)
پھر اُس کی بدی اور اُس کی پرہیز گاری اس پر الہام کر دی(8)
قَد أَفلَحَ مَن زَكّىٰها(9)
یقیناً فلاح پا گیا وہ جس نے نفس کا تزکیہ کیا(9)
وَقَد خابَ مَن دَسّىٰها(10)
اور نامراد ہوا وہ جس نے اُس کو دبا دیا(10)
كَذَّبَت ثَمودُ بِطَغوىٰها(11)
ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر جھٹلایا(11)
إِذِ انبَعَثَ أَشقىٰها(12)
جب اُس قوم کا سب سے زیادہ شقی آدمی بپھر کر اٹھا(12)
فَقالَ لَهُم رَسولُ اللَّهِ ناقَةَ اللَّهِ وَسُقيٰها(13)
تو اللہ کے رسول نے اُن لوگوں سے کہا کہ خبردار، اللہ کی اونٹنی کو (ہاتھ نہ لگانا) اوراُس کے پانی پینے (میں مانع نہ ہونا)(13)
فَكَذَّبوهُ فَعَقَروها فَدَمدَمَ عَلَيهِم رَبُّهُم بِذَنبِهِم فَسَوّىٰها(14)
مگر انہوں نے اُس کی بات کو جھوٹا قرار دیا اور اونٹنی کو مار ڈالا آخرکار اُن کے گناہ کی پاداش میں ان کے رب نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوند خاک کر دیا(14)
وَلا يَخافُ عُقبٰها(15)
اور اسے (اپنے ا س فعل کے) کسی برے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے(15)