Al-Zalzalah( الزلزلة)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Abul A'ala Maududi(ابوالاعلی مودودی)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ إِذا زُلزِلَتِ الأَرضُ زِلزالَها(1)
جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی(1)
وَأَخرَجَتِ الأَرضُ أَثقالَها(2)
اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی(2)
وَقالَ الإِنسٰنُ ما لَها(3)
اور انسان کہے گا کہ یہ اِس کو کیا ہو رہا ہے(3)
يَومَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخبارَها(4)
اُس روز وہ اپنے (اوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی(4)
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوحىٰ لَها(5)
کیونکہ تیرے رب نے اُسے (ایساکرنے کا) حکم دیا ہوگا(5)
يَومَئِذٍ يَصدُرُ النّاسُ أَشتاتًا لِيُرَوا أَعمٰلَهُم(6)
اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں(6)
فَمَن يَعمَل مِثقالَ ذَرَّةٍ خَيرًا يَرَهُ(7)
پھر جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا(7)
وَمَن يَعمَل مِثقالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ(8)
اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا(8)