Al-Sharh( الشرح)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Abul A'ala Maududi(ابوالاعلی مودودی)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ أَلَم نَشرَح لَكَ صَدرَكَ(1)
(اے نبیؐ) کیا ہم نے تمہارا سینہ تمہارے لیے کھول نہیں دیا؟(1)
وَوَضَعنا عَنكَ وِزرَكَ(2)
اور تم پر سے وہ بھاری بوجھ اتار دیا(2)
الَّذى أَنقَضَ ظَهرَكَ(3)
جو تمہاری کمر توڑے ڈال رہا تھا(3)
وَرَفَعنا لَكَ ذِكرَكَ(4)
اور تمہاری خاطر تمہارے ذکر کا آوازہ بلند کر دیا(4)
فَإِنَّ مَعَ العُسرِ يُسرًا(5)
پس حقیقت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے(5)
إِنَّ مَعَ العُسرِ يُسرًا(6)
بے شک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے(6)
فَإِذا فَرَغتَ فَانصَب(7)
لہٰذا جب تم فارغ ہو تو عبادت کی مشقت میں لگ جاؤ(7)
وَإِلىٰ رَبِّكَ فَارغَب(8)
اور اپنے رب ہی کی طرف راغب ہو(8)