Al-Lail( الليل)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Abul A'ala Maududi(ابوالاعلی مودودی)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ وَالَّيلِ إِذا يَغشىٰ(1)
قسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائے(1)
وَالنَّهارِ إِذا تَجَلّىٰ(2)
اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو(2)
وَما خَلَقَ الذَّكَرَ وَالأُنثىٰ(3)
اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا(3)
إِنَّ سَعيَكُم لَشَتّىٰ(4)
درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں(4)
فَأَمّا مَن أَعطىٰ وَاتَّقىٰ(5)
تو جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور (خدا کی نافرمانی سے) پرہیز کیا(5)
وَصَدَّقَ بِالحُسنىٰ(6)
اور بھلائی کو سچ مانا(6)
فَسَنُيَسِّرُهُ لِليُسرىٰ(7)
اس کو ہم آسان راستے کے لیے سہولت دیں گے(7)
وَأَمّا مَن بَخِلَ وَاستَغنىٰ(8)
اور جس نے بخل کیا اور (اپنے خدا سے) بے نیازی برتی(8)
وَكَذَّبَ بِالحُسنىٰ(9)
اور بھلائی کو جھٹلایا(9)
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلعُسرىٰ(10)
اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہولت دیں گے(10)
وَما يُغنى عَنهُ مالُهُ إِذا تَرَدّىٰ(11)
اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟(11)
إِنَّ عَلَينا لَلهُدىٰ(12)
بے شک راستہ بتانا ہمارے ذمہ ہے(12)
وَإِنَّ لَنا لَلءاخِرَةَ وَالأولىٰ(13)
اور درحقیقت آخرت اور دنیا، دونوں کے ہم ہی مالک ہیں(13)
فَأَنذَرتُكُم نارًا تَلَظّىٰ(14)
پس میں نے تم کو خبردار کر دیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے(14)
لا يَصلىٰها إِلَّا الأَشقَى(15)
اُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت(15)
الَّذى كَذَّبَ وَتَوَلّىٰ(16)
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا(16)
وَسَيُجَنَّبُهَا الأَتقَى(17)
اور اُس سے دور رکھا جائیگا وہ نہایت پرہیزگار(17)
الَّذى يُؤتى مالَهُ يَتَزَكّىٰ(18)
جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے(18)
وَما لِأَحَدٍ عِندَهُ مِن نِعمَةٍ تُجزىٰ(19)
اُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہو(19)
إِلَّا ابتِغاءَ وَجهِ رَبِّهِ الأَعلىٰ(20)
وہ تو صرف اپنے رب برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہے(20)
وَلَسَوفَ يَرضىٰ(21)
اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا(21)