Al-Humaza( الهُمَزَة)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Abul A'ala Maududi(ابوالاعلی مودودی)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ وَيلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لُمَزَةٍ(1)
تباہی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو (منہ در منہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) برائیاں کرنے کا خوگر ہے(1)
الَّذى جَمَعَ مالًا وَعَدَّدَهُ(2)
جس نے مال جمع کیا اور اُسے گن گن کر رکھا(2)
يَحسَبُ أَنَّ مالَهُ أَخلَدَهُ(3)
وہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ اُس کے پاس رہے گا(3)
كَلّا ۖ لَيُنبَذَنَّ فِى الحُطَمَةِ(4)
ہرگز نہیں، وہ شخص تو چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا(4)
وَما أَدرىٰكَ مَا الحُطَمَةُ(5)
اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ چکنا چور کر دینے والی جگہ؟(5)
نارُ اللَّهِ الموقَدَةُ(6)
اللہ کی آگ، خوب بھڑکائی ہوئی(6)
الَّتى تَطَّلِعُ عَلَى الأَفـِٔدَةِ(7)
جو دلوں تک پہنچے گی(7)
إِنَّها عَلَيهِم مُؤصَدَةٌ(8)
وہ اُن پر ڈھانک کر بند کر دی جائے گی(8)
فى عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ(9)
(اِس حالت میں کہ وہ) اونچے اونچے ستونوں میں (گھرے ہوئے ہوں گے)(9)