Al-Fil( الفيل)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Abul A'ala Maududi(ابوالاعلی مودودی)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ أَلَم تَرَ كَيفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصحٰبِ الفيلِ(1)
تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟(1)
أَلَم يَجعَل كَيدَهُم فى تَضليلٍ(2)
کیا اُس نے اُن کی تدبیر کو اکارت نہیں کر دیا؟(2)
وَأَرسَلَ عَلَيهِم طَيرًا أَبابيلَ(3)
اور اُن پر پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ بھیج دیے(3)
تَرميهِم بِحِجارَةٍ مِن سِجّيلٍ(4)
جو اُن پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر پھینک رہے تھے(4)
فَجَعَلَهُم كَعَصفٍ مَأكولٍ(5)
پھر اُن کا یہ حال کر دیا جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا(5)