Al-Fatihah(الفاتحة)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Abul A'ala Maududi(ابوالاعلی مودودی)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ(1)
اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے(1)
الحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ العٰلَمينَ(2)
تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام کائنات کا رب ہے(2)
الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ(3)
رحمان اور رحیم ہے(3)
مٰلِكِ يَومِ الدّينِ(4)
روز جزا کا مالک ہے(4)
إِيّاكَ نَعبُدُ وَإِيّاكَ نَستَعينُ(5)
ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں(5)
اهدِنَا الصِّرٰطَ المُستَقيمَ(6)
ہمیں سیدھا راستہ دکھا(6)
صِرٰطَ الَّذينَ أَنعَمتَ عَلَيهِم غَيرِ المَغضوبِ عَلَيهِم وَلَا الضّالّينَ(7)
اُن لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا، جو معتوب نہیں ہوئے، جو بھٹکے ہوئے نہیں ہیں(7)