Al-Alaq( العلق)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Abul A'ala Maududi(ابوالاعلی مودودی)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ اقرَأ بِاسمِ رَبِّكَ الَّذى خَلَقَ(1)
پڑھو (اے نبیؐ) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا(1)
خَلَقَ الإِنسٰنَ مِن عَلَقٍ(2)
جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی(2)
اقرَأ وَرَبُّكَ الأَكرَمُ(3)
پڑھو، اور تمہارا رب بڑا کریم ہے(3)
الَّذى عَلَّمَ بِالقَلَمِ(4)
جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا(4)
عَلَّمَ الإِنسٰنَ ما لَم يَعلَم(5)
انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا(5)
كَلّا إِنَّ الإِنسٰنَ لَيَطغىٰ(6)
ہرگز نہیں، انسان سرکشی کرتا ہے(6)
أَن رَءاهُ استَغنىٰ(7)
اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے(7)
إِنَّ إِلىٰ رَبِّكَ الرُّجعىٰ(8)
پلٹنا یقیناً تیرے رب ہی کی طرف ہے(8)
أَرَءَيتَ الَّذى يَنهىٰ(9)
تم نے دیکھا اُس شخص کو(9)
عَبدًا إِذا صَلّىٰ(10)
جو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ وہ نماز پڑھتا ہو؟(10)
أَرَءَيتَ إِن كانَ عَلَى الهُدىٰ(11)
تمہارا کیا خیال ہے اگر (وہ بندہ) راہ راست پر ہو(11)
أَو أَمَرَ بِالتَّقوىٰ(12)
یا پرہیزگاری کی تلقین کرتا ہو؟(12)
أَرَءَيتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلّىٰ(13)
تمہارا کیا خیال ہے اگر (یہ منع کرنے والا شخص حق کو) جھٹلاتا اور منہ موڑتا ہو؟(13)
أَلَم يَعلَم بِأَنَّ اللَّهَ يَرىٰ(14)
کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟(14)
كَلّا لَئِن لَم يَنتَهِ لَنَسفَعًا بِالنّاصِيَةِ(15)
ہرگز نہیں، اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اسے کھینچیں گے(15)
ناصِيَةٍ كٰذِبَةٍ خاطِئَةٍ(16)
اُس پیشانی کو جو جھوٹی اور سخت خطا کار ہے(16)
فَليَدعُ نادِيَهُ(17)
وہ بلا لے اپنے حامیوں کی ٹولی کو(17)
سَنَدعُ الزَّبانِيَةَ(18)
ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بلا لیں گے(18)
كَلّا لا تُطِعهُ وَاسجُد وَاقتَرِب ۩(19)
ہرگز نہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے رب کا) قرب حاصل کرو(19)