Al-Adiyat( العاديات)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Abul A'ala Maududi(ابوالاعلی مودودی)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ وَالعٰدِيٰتِ ضَبحًا(1)
قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھنکارے مارتے ہوئے دوڑتے ہیں(1)
فَالمورِيٰتِ قَدحًا(2)
پھر (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں جھاڑتے ہیں(2)
فَالمُغيرٰتِ صُبحًا(3)
پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں(3)
فَأَثَرنَ بِهِ نَقعًا(4)
پھر اس موقع پر گرد و غبار اڑاتے ہیں(4)
فَوَسَطنَ بِهِ جَمعًا(5)
پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیں(5)
إِنَّ الإِنسٰنَ لِرَبِّهِ لَكَنودٌ(6)
حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے(6)
وَإِنَّهُ عَلىٰ ذٰلِكَ لَشَهيدٌ(7)
اور وہ خود اِس پر گواہ ہے(7)
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الخَيرِ لَشَديدٌ(8)
اور وہ مال و دولت کی محبت میں بری طرح مبتلا ہے(8)
۞ أَفَلا يَعلَمُ إِذا بُعثِرَ ما فِى القُبورِ(9)
تو کیا وہ اُس حقیقت کو نہیں جانتا جب قبروں میں جو کچھ (مدفون) ہے اُسے نکال لیا جائے گا(9)
وَحُصِّلَ ما فِى الصُّدورِ(10)
اور سینوں میں جو کچھ (مخفی) ہے اُسے برآمد کر کے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی؟(10)
إِنَّ رَبَّهُم بِهِم يَومَئِذٍ لَخَبيرٌ(11)
یقیناً اُن کا رب اُس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا(11)