Al-A'la( الأعلى)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Abul A'ala Maududi(ابوالاعلی مودودی)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ سَبِّحِ اسمَ رَبِّكَ الأَعلَى(1)
(اے نبیؐ) اپنے رب برتر کے نام کی تسبیح کرو(1)
الَّذى خَلَقَ فَسَوّىٰ(2)
جس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیا(2)
وَالَّذى قَدَّرَ فَهَدىٰ(3)
جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی(3)
وَالَّذى أَخرَجَ المَرعىٰ(4)
جس نے نباتات اگائیں(4)
فَجَعَلَهُ غُثاءً أَحوىٰ(5)
پھر اُن کو سیاہ کوڑا کرکٹ بنا دیا(5)
سَنُقرِئُكَ فَلا تَنسىٰ(6)
ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے(6)
إِلّا ما شاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعلَمُ الجَهرَ وَما يَخفىٰ(7)
سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جو کچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی(7)
وَنُيَسِّرُكَ لِليُسرىٰ(8)
اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں(8)
فَذَكِّر إِن نَفَعَتِ الذِّكرىٰ(9)
لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو(9)
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخشىٰ(10)
جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا(10)
وَيَتَجَنَّبُهَا الأَشقَى(11)
اور اس سے گریز کریگا وہ انتہائی بد بخت(11)
الَّذى يَصلَى النّارَ الكُبرىٰ(12)
جو بڑی آگ میں جائے گا(12)
ثُمَّ لا يَموتُ فيها وَلا يَحيىٰ(13)
پھر نہ اس میں مرے گا نہ جیے گا(13)
قَد أَفلَحَ مَن تَزَكّىٰ(14)
فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی(14)
وَذَكَرَ اسمَ رَبِّهِ فَصَلّىٰ(15)
اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی(15)
بَل تُؤثِرونَ الحَيوٰةَ الدُّنيا(16)
مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو(16)
وَالءاخِرَةُ خَيرٌ وَأَبقىٰ(17)
حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے(17)
إِنَّ هٰذا لَفِى الصُّحُفِ الأولىٰ(18)
یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی(18)
صُحُفِ إِبرٰهيمَ وَموسىٰ(19)
ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں(19)