Adh-Dhuha( الضحى)
Original,King Fahad Quran Complex(الأصلي,مجمع الملك فهد القرآن)
show/hide
Abul A'ala Maududi(ابوالاعلی مودودی)
show/hide
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ وَالضُّحىٰ(1)
قسم ہے روز روشن کی(1)
وَالَّيلِ إِذا سَجىٰ(2)
اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے(2)
ما وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَما قَلىٰ(3)
(اے نبیؐ) تمہارے رب نے تم کو ہرگز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا(3)
وَلَلءاخِرَةُ خَيرٌ لَكَ مِنَ الأولىٰ(4)
اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے(4)
وَلَسَوفَ يُعطيكَ رَبُّكَ فَتَرضىٰ(5)
اور عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے(5)
أَلَم يَجِدكَ يَتيمًا فَـٔاوىٰ(6)
کیا اس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھکانا فراہم کیا؟(6)
وَوَجَدَكَ ضالًّا فَهَدىٰ(7)
اور تمہیں ناواقف راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی(7)
وَوَجَدَكَ عائِلًا فَأَغنىٰ(8)
اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا(8)
فَأَمَّا اليَتيمَ فَلا تَقهَر(9)
لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو(9)
وَأَمَّا السّائِلَ فَلا تَنهَر(10)
اور سائل کو نہ جھڑکو(10)
وَأَمّا بِنِعمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّث(11)
اور اپنے رب کی نعمت کا اظہار کرو(11)